TRUEISLAMICINFO for Quranic Verse and Sahih Ahadees

Wednesday, 23 January 2013

HOME AND GRAVEYARD

گھر اور قبرستان


حدیثِ شریف : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ’’ لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا ، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا ، وَصَلُّوا عَلَيَّ ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ ‘‘۔ ( سنن أبوداود: 2042 ، المناسك – مسند أحمد :2/367 – الطبراني الأوسط :8026 ، 9/16 )

ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ اپنے گھروں کو قبرستان مت بناو اور میری قبر کو عیدگاہ [ میلہ گاہ ] مت بناو ، اور میرے اوپر درود پڑھو ، اس لئے کہ تم جہاں کہیں بھی ہو تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے ‘‘ ۔ { سُنن ابو داود ، مسند احمد ، الطبرانی الاوسط}۔

تشریح : زمانہِ جاہلیت میں لوگ بغرضِ تبرک ایسے مقامات کا قصد کرتے تھے جو ان کے گمان کے مطابق مبارک ہوتے ، وہ مقام کبھی کسی بزرگ کی قبر ہوتی کبھی کسی بندہٴ الہٰی کی عبادت گاہ ہوتی اور کبھی وہ صرف ایک موہوم سی چیز ہوتی تھی ، چونکہ اس سے غیر اللہ کی عبادت کا دروازہ کھلتا تھا اور لوگوں کے شرک میں مبتلا ہونے کا شدید امکان ہوتا تھا لہذا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے سختی سے منع فرمایا ، ارشاد نبوی ہے :’’ لوگو ! کان کھول کر سن لو، تم سے پہلی اُمّتوں نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو عبادت گاہ بنالیا تھا ، میں تم کو اس سے روکتا ہوں‘‘۔{ صحیح مسلم }نیز فرمایا :’’ اللہ تعالٰی یہود و نصاری پر لعنت فرمائے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو عبادت گاہ بنالیا تھا ‘‘ { صحیح بخاری ، صحیح مسلم )

No comments:

Post a Comment